
- عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی جاری ہے
اسلام آباد- گزشتہ 24 گھنٹوں می کورونا کے 36 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہوئے جن میں 215 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کی مثبت شرح فیصد 3۔6٪ ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 22928 ہو گئی۔ عوام کا عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی جاری ہے۔جس کی وجہ سے کورونا کیسسز میں مزید اضافہ دیکھنے کو آیا۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 895 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 929 ہوگئی ہے۔