بلاگز

آخر عمران خان کر کیا رہا ہے؟

جب بھی کسی ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے ورکر سے ہمکلام ہوتے ہیں تو ایک ہی بات سننے کو ملتی ہے عمران خان نے کیا کر لیا ڈھائی تین سال میں۔ ہم مانتے ہیں کہ جیسی ملکی معیشت عمران خان کو ملی تھی اس کے پیش نظر ملک میں مہنگائی ہے جو ان شاء اللہ جلد کم ہو جائے گی مگر اس کے علاوہ عمران خان نے کیا کر لیا؟
ایک خلاصہ پیش خدمت ہے

ماحولیات پر کام عمران خان کر رہا، ڈیمز عمران خان بنا رہا ہے،
پاکستان کی چیزیں جو انڈیا اور دوسرے ممالک اپنے نام سے بیچتے تھے اور آج تک کوئی ان چیزوں کو پاکستان کے نام کروانے تو دور کی بات ایسا سوچا بھی نہیں یہ بھی عمران خان کر رہا ہے
پچھلے 50 سالوں سے پاکستان میں کوئی نئے بڑے ڈیم نہیں بنائے گئے ابھی عمران خان نے بیک وقت 10 ڈیموں پہ کام شروع کروایا ہوا ہے،
افغانستان مسئلے کا حل جو پچھلے 15 سال سے عمران خان بول رہا تھا وہ بھی اب عمران خان کروا رہا،
موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی عمران خان بنائے،
‏ای کامرس پالیسی عمران خان بنائے،
ایمازون کو پاکستان میں عمران خان لائے،
10 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس عمران خان کرے،
یکساں قومی تعلیمی نصاب عمران خان بنائے،
بند پڑی انڈسٹری کو فل کیپیسٹی پر عمران خان چلوائے،
‏سولر انرجی جو شوباز 25 روپے یونٹ میں معاہدہ کر کے گیا
5 روپے میں وہ معاہدے عمران خان کرے،
دنیا میں پاکستان کا باعزت مقام عمران حاصل کرے،
قرضے عمران خان اتارے،
نواز شریف اور زرداری کے ہارے ہوئے کیسز جس پر پاکستان کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہوا وہ عمران خان جیتے اور پیسہ بچائے،
‎‏وزیراعظم ہاؤس کا پیسہ عمران خان بچائے،
ٹیکس کولیکشن عمران خان بڑھائے،
ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے قدم عمران خان اٹھائے،
پوری دینا میں ناموس رسالتﷺ کا پرچم عمران خان لہرائے،
دنیا کو ہمارے نبیﷺ سے محبت اور عقیدت عمران خان بتائے،
‎‏احساس پروگرام کے تحت غریبوں تک راشن اور کھانا عمران خان پہنچائے،
مزدوری کے لیے دوسرے شہروں میں جانے والوں کو چھت اور کھانا عمران خان مہیا کرے،
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان دے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خیال عمران خان رکھے،
‎‏بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کو آزاد عمران خان کروائے،
پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے عمران خان بچائے،
پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز عمران خان بنے،
ویزوں پر پابندی عمران خان ختم کروائے،
نئے کالج اور یونیورسٹییز عمران خان بنائے،
اسپیشل اکنامک زونز عمران خان بنوائے،
‎‏ایکسپورٹس عمران خان بڑھائے،
نئے شہر بھی عمران خان آ کر بنائے،
پہلے سے موجود شہروں کا ماسٹر پلان بھی عمران خان آ کر بنائے،
روس اور باقی ممالک سے تعلقات بھی عمران خان آ کر ٹھیک کرے،
فیٹف سے بھی پاکستان کو عمران خان نکالے،
نئے نہری نظام بھی عمران خان آ کر بنائے،
‎‏موبائل فون کمپنیوں کو بھی پاکستان میں عمران خان لائے، 
ترسیلات زر بھی عمران خان بڑھائے،
پاکستان میں سیاحت کو بھی پروموٹ عمران خان کرے،
نئے سستے گھر بھی عمران خان بنا کر دے،
نئے ہسپتال بھی عمران خان بنائے،
کسان کو فصلوں کے بہترین ریٹ بھی عمران خان دلائے،
‎‏اداروں میں اصلاحات بھی عمران خان لائے،
دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کو آگے لے کر کھڑا ہو ایک الگ پہچان اور شناخت کیساتھ، جس لباس کو دنیا دہشت گردی سے جوڑتی تھی اسی لباس کیساتھ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات عمران خان کرے، اس لباس کو عزت عمران خان دلوائے۔
‎‏اسکے ساتھ اور پتا نہیں کیا کچھ نہیں کر رہا عمران خان ان 3 سالوں میں لیکن سوال پھر بھی عمران خان سے پوچھا جاتا کہ کیا کر لیا!
عمران خان اگر اس مہنگائی اور کمزور معشیت میں نا پھنسا ہوا ہوتا تو پھر ہم دیکھتے اس کی اور بہت سی کامیابیاں عالمی برادری میں۔
‎‏پاکستان کے دشمن نواز، زرداری نے اس ملک کا ستیاناس کر دیا ہوا تھا اسی لیے عمران خان کے ہاتھ بندھ گئے اور وہ انہی کاموں میں مصروف ہو گیا
ابھی میرے پاکستانیوں کو پتا نہیں کہ ان کے پاس یہ ایک ہیرا ہے
آج برا لگ رہا ہے وہ کیونکہ وہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں لگا ہوا ہے
‎‏کل کو جب عمران خان کے لگائے گئے پودوں کے پھل ہم کھائیں گے تو شاید ہمیں اندازہ ہو اس بات کا، کیونکہ وہ اگلے الیکشن کا نہیں پاکستان اور آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے۔

پاکستانیوں ساتھ دو اس مرد قلندر کا، ناں کہ ان لوگوں کا جنہوں نے نوچ نوچ کر ہمارے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

‎تحریر: مجاہد حسین
@Being_Faani

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button