بلاگز

اسلام کو سمجھنا ہو تو غزوہ بدر کو سمجھیں

اسلام کو سمجھنا ہو تو غزوہ بدر کو سمجھیں

کہ اللہ کی نصرت کیسے اترتی ہے کیسے بے سروسامان 313 ہر طرح کے اسلحے سے لیس 1000 کو شکست دیتے ہیں۔

اسلام زندہ ہوا تھا غزوہ بدر کے بعد
الحمدللہ

اسلام کو سمجھنا ہے تو غزوہ احد کو سمجھیں کیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دودھ شریک بھائی اور چچا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کر کے ان کا جگر چبایا گیا
کیسے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو رلایا جاتا ہے۔
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو زخمی کیا جاتا ہے۔

اسلام زندہ ہوتا ہے غزوہ احد کے بعد الحمدللہ

اسلام سیکھنا ہے تو غزوہ خندق کو پڑھیں کیسے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم پیٹ پر دو دو پتھر باندھ کر خندق کھود رہے ہوتے ہیں۔

اسلام زندہ ہوا تھا غزوہ خندق کے بعد الحمدللہ

اسلام سیکھنا ہے تو فتح مکہ کا دن یاد کرو جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ان دشمنوں کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کرواتے ہیں جنہوں نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے باہر نکال دیا ان سے جنگیں کی
اور ہر وہ تکلیف مسلمانوں کی پہنچائی جو وہ پہنچا سکتے تھے۔

اسلام زندہ ہوا تھا فتح مکہ کے بعد الحمدللہ

محمد شہباز

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button