سائنس و ٹیکنالوجی

کیا آپکا موبائل ہیک ہے؟

موبائل فونز اور اسمارٹ ڈیوائسز ہماری روز مرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ کسی سے بات کرنی ہو یا کسی کو پیغام دینا ہو، یہ پھر اپنے بینک اکاؤنٹ میں کچھ کرنا ہو،موبائل فونز ان تمام سہولیات سے مکمل طور پر آراستہ ہیں۔

ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ ان آلات کے غلط استعمال اور استحصال کے الات بھی اب مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہیں۔ بہت ساری کمپنیاں چند ڈالرز کے عوض آپکو کسی بھی موبائل تک رسائی اور اسکے اندر موجود ڈیٹا مہیا کردیتی ہیں۔ ان کمپنیوں پر پچھلی دہائی میں کافی سختی کے باوجود یہ کام کسی ما کسی صورت میں اب بھی کیا جا رہا ہے۔

آج ہم آپکو 5 بنیادی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں جن سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کے آپکا موبائل ہیک ہے یہ نہیں

علامات نمبر 1 : موبائل کا غیر معمولی طور پر slow یا سست ہونا

اگر آپ اپنے موبائل کا اچانک سے سست ہونا نوٹ کریں تو سمجھ جائیں کے یا تو آپکا موبائل ہیک ہے یہ پھر کوئی software/ app اٹک گئی ہے۔ ویسے تو ایسی صورت میں اس ایپ کا پتہ لگا کر اسکو unistall کرنا ضروری ہے لیکن اس ایپ کا اندازہ لگانا ایک عام آدمی کے لیے مشکل ہوجاتا ہے۔ ان تمام صورتحال میں زیادہ مناسب قدم ی ہے کہ آپ اپنا ڈیٹا backup کر کے موبائل کو reset کر دیں۔

علامات نمبر 2 : موبائل کا غیر معمولی طور پر گرم ہونا یا بیٹری کا جلدی ضائع ہونا

اگر آپکا موبائل اچانک سے زیادہ گرم ہونا شروع کر دے یا پھر آپکے موبائل کی بیٹری جلدی ضائع ہونا شروع ہوجائے تو یہ ایک واضح علامات ہے کہ آپکا موبائل ہیک ہو چکا ہے۔

علامات نمبر 3 : موبائل ڈیٹا یا انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ہونا

اپنے موبائل کے انٹرنیٹ کے استعمال پر گاہے بگاہے نظر رکھنا بیحد ضروری ہے۔ وہ اسلئے کہ اگر آپکا موبائل ہیک ہے تو ہیکر کو آپکا ڈیٹا آپکے موبائل سے حاصل کرنے کے لیے آپکے موبائل کا انٹرنیٹ استعمال کرنا پڑے گی۔ اور یہ استعمال آپکے ڈیلی استعمال سے ہمیشہ زیادہ ہے ہوگا۔

علامات نمبر 4 : موبائل پر غیر ضروری نوٹیفکیشن کا اسکرین پر اُبھرنا

اگر آپ اپنے موبائل پر غیر ضروری طور پر نوٹیفکیشن دیکھنا شروع کر دیں تو یہ بھی اس امر کے نشاندھی ہوسکتی ہے کہ آپکا موبائل ہیک ہو چکا ہے۔

علامات نمبر 5 : ایسی کالز يا میسجز جو اپنے نہیں کیے

اگر آپ اپنے موبائل میں ایسی کالز یہ میسجز دیکھنا شروع کر دیں جو آپ نے نہیں کیے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپکا موبائل ہیک ہو چکا ہے اور کوئی آپکے موبائل کے کنٹرول سنبھال کر آپکے موبائل سے میسجز ہے کالز کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button