Uncategorized

افغانستان بحران پر وزیر اعظم مودی اور پوتن کے درمیان بات چیت ، 45 منٹ تک ہوئی گفتگو

افغانستان بحران پر وزیر اعظم مودی اور پوتن کے درمیان بات چیت ، 45 منٹ تک ہوئی گفتگو

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے واقعات پر آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے منگل کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے پیر کی شام کو جرمنی کی چانسلر اینجلا مورکل کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے دوست صدر پوتن کے ساتھ افغانستان کے حالیہ واقعات کے بارے میں تفصیلی مثبت بات چیت کی۔ ہم نے کووڈ۔19 پر ہندستان ۔ روس تعاون سمیت دو طرفہ ایجنڈہ کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی ۔ ہم نے اہم امور پر صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

بتادیں کہ ہندوستان افغانستان کے واقعات پر قریبی نظر رکھ رہا ہے اور اس بارے میں اپنے دوست ممالک اور دیگر بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے بھی رابطہ قائم کئے ہو ئے ہے۔ ہندستان افغانستان میں پھنسے ہندستانی شہریوں کو لانے کے لئے بھی مہم چلا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button