بین الاقوامی

کنگنا رناوت کی سینما میں واپسی کی بڑی وجہ

ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’تھلائیوی‘ 10 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ کنگنا رناوت بھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ اور اداکارہ جے  للیتا کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تھلائیوی‘ کے لئے موضوع بحث ہیں۔اس فلم کی ریلیز کی تاریخ طے ہو گئی ہے، اور  اس بات کی اطلاع  کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پردی ہے کہ فلم اب 10 ستمبر 2021 کو سینما گھروں  کی زینت بنے گی۔کنگنا نے فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ”ایک اعلیٰ شخصیت کی کہانی جسے بڑی سکرین پر دیکھا جانا ہی مناسب ہے، اب ’تھلائیوی‘ ریلیز کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button