Uncategorized

سیداسدکاکاخیل (Asad Abbas) پاکستانی کالم نگار ، براڈکاسٹر،

ریڈیو، اخبارات اور ویب سائٹس کےلیے جز وقتی (فری لانس) صحافی کے طورپر کام بھی کرتے ہیں۔

20 مارچ کو صوابی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اٹک سے حاصل کرنے کرنے کے بعد مران میں سکونت اختیار کی ۔بی اے لاء کرنے کے علاوہ ماس کمیونیکیشن(ذرائع ابلاغ) میں ماسٹر کیا ہے۔قومی زبان اردو کے عاشق ہیں اور اپنی مادری زبان پشتو سے بھی محبت کرتے ہیں ۔ انگریزی زبان پر کامل عبور پانے کی خواہش کے علاوہ، چائینز زبان کے بھی شوقین۔

انہوں نے 2011 میں گورنمنٹ کالج (عبدالولی خان یونیورسٹی مردان) میں “گل خان ” کے نام سے ایک سٹیج ڈرامہ بھی بنایا ،بچپن سے اداکاری کا شوق کے ساتھ ساتھ شاعری کا شوق بھی ہے 2016 میں ” درنایاب کے نام سے شاعری کی کتاب بھی مرتب کی ۔
2016 میں ایک ویب ریڈیو بیگ ایف ایم 98 کو جوائن کیا اور کچھ کی ماہ بعد ایک نجی ریڈیو ایف ایم 90.4 ریڈیو دبنگ اٹک سے بطور میزبان وابستہ ہوئے۔ 2019 میں ایف ایم کو بطور ایڈمن وابستگی اختیار کی اور ساتھ ہی ساتھ اپنی محنت سے بطور پروڈیوسر اور اسسٹنٹ اسٹیشن منیجر اپنے فرائض سرانجام دینے لگے ۔

اپنے کالم نگاری کا کیرئیر کی ابتدا کی۔ روزنامہ نیا دنیا ،اردو گلوبلی، فاروق اباد ٹائمز، صوابی ٹائمز،روزنامہ مبلغ ،آپ کی بات،ہماری بات اور دیگر لوکل اخبارات سے کیا۔بطور میزبان سینکڑوں شخصیات کے انٹرویوز کیے۔ایف ایم 90.4 اٹک سے عزم عالیشان کے نام سے پروگرام میں شہدائے پاکستان اور غازیوں کے انٹریو مسلسل تقریباً 3 سال تک کرتے رہے اس کے علاوہ اسدکاکاخیل پروڈکشن کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل سے قومج ہیروز کا انٹریو کا سلسلہ جاری ہے۔

اقبالؒ ڈے کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری فلم بھی بنائی اور 14 اگست پہ مختلف ملی نغموں کا مجموعہ نئے انداز سے پیش کیا ۔
اس کے علاوہ مختلف رسائل اور ڈائجسٹ میگزین اور اخبارات میں انٹریو بھی دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان بک آف ریکارڈز کے ایمبسڈر بھی ہے اور نیشنل ریکارڈ بھی پاکستان بک آف ریکارڈ سے بنا چکے ہیں۔
اسدسروسز ڈاٹ کام کے نام سے اپنی ایک ویب سائٹ بھی چلا رہے ہیں۔

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button