Uncategorized

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن

فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، دہشتگرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر

ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، دہشتگرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، سرچ آپریشن دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک د ہشتگرد مارا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button