Uncategorized

پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے

بچپن میں ہم جب اپنی ماں کی گود میں ہوتے تھے تو ہمیں کلمہ سنایا جاتا تھا، اور اب ماں بچے کے ہاتھ میں موبائل فون دے کر بے بی شارک کا گانا لگا دیتی ہے: تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے دوران پرانے وقت کی ماوں اور آج کل کے دور کی ماوں کے رویے کا دلچسپ انداز میں موازنہ کیا گیا۔رہنما تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پرانے وقت میں مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ سناتی تھیں، آجکل بچوں کو موبائل پکڑا دیا جاتا ہے۔ بچپن میں ہم جب اپنی ماں کی گود میں ہوتے تھے تو ہمیں کلمہ سنایا جاتا تھا۔ جبکہ آج کل ماں بچے کے ہاتھ میں موبائل فون دے کر بے بی شارک کا گانا لگا دیتی ہے۔ابرار الحق کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کئی افراد ویڈیو کو تفریح کا ذریعہ سمجھتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوئے، جبکہ کئی افراد نے ابرار الحق کی ویڈیو کو لے کر سنجیدہ بحث کا آغاز کر دیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کی رائے میں ابرار الحق نے بات تو مذاق کے انداز میں کی، تاہم یہ معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ لوگوں کی رائے میں کم سن بچوں میں موبائل فون کے استعمال کی عادت ایک تشویش ناک بات ہے۔ والدین کو چاہیئے کہ چھوٹے بچوں کو موبائل فون کے استعمال کی عادت ڈالنے کی بجائے انہیں ایسی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں جو ان کی بہتر نشونما کا باعث بنیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button