Uncategorized

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ٹک ٹاکرعاشہ کیس

مینار پاکستان واقعہ میں جنسی ہراسگی کا شکار ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا،درخواست میں آئی جی پنجاب و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار رانا سکندر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیوز کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی،مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم کے پاس دو بار بچ نکلنے کا موقع تھا لیکن وہ وہاں ٹھہری رہی،عائشہ اکرم نے فینز کو دعوت دینے کے بعد مینار پاکستان کی سکیورٹی کو اس بارے آگاہ نہیں کیا اور واقعہ کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، لہذا استدعا ہے کہ ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے ، عدالت ٹک ٹاکرز کا پبلک مقامات سے فینز سے ملنے کیلئے ایس او پیز بنانے کا بھی حکم جاری کرے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button