Uncategorized

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ناظم الاامور کے درمیان ملاقات

دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیخلاف مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ، امریکی ناظم الاامورکی علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی تعریف، پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ گروپ نہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغان صورتحال اور علاقائی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ہمارا واحد مقصد امن کیلئے مدد کرنا ہے،آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستا ن کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی، آرمی چیف نے دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مشترکہ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی ناظم الاامور انجیلا ایکلر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button