Uncategorized

خاتون نے دوران پرواز سگریٹ پینا شروع کر دی

سکیورٹی افسران نے خاتون کو جہاز سے آف لوڈ کر دی

دوران پرواز کچھ مسافر عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے مسافروں کو عملے سے شکایت کرنی پڑتی ہے اور عملہ بھی ایسے مسافروں کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور انہیں طیارے سے آف لوڈ کرلیا جاتا ہے یا پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون طیارے میں سگریٹ نوشی کررہی ہے واضح رہے کہ فلائٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہوتی ہے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
اسپرٹ ایئرلائن کی پرواز میں ایک خاتون سگریٹ نوشی کے لیے اتنی بے چین دکھائی دی کہ اس نے جہاز میں دوران پرواز ہی سگریٹ جلادی۔ساتھی مسافر کی جانب سے لی گئی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکا ہے کہ خاتون سگریٹ جلاتی ہے اور اسے پینا شروع کردیتی ہے جب طیارہ ٹرمینل کی طرف رواں دواں تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو کو ساتھی مسافر الیکسا مجدالوی نے موبائل کیمرے میں قید کرکے ٹک ٹاک پر شیئر کیا۔

الیکسا نے میامی ہیرالڈ کو بتایا کہ خاتون نے لینڈنگ کے بعد لائٹر جلایا جب ہوائی جہاز نے فورٹ لارڈ ڈیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کیا، جہاز کو رن وے تک پہنچنے میں ٹائم درکار تھا اس دوران اس خاتون نے سگریٹ جلائی۔مسافر کے مطابق اس خاتون نے سگریٹ پینا شروع کی اور دھواں میرے منہ پر مارنا شروع کردیا۔اسپرٹ ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈینٹس نے سگریٹ کی بو سونگھی اور دوسرے مسافروں نے بھی جلدی سے اس خاتون کی نشاندہی کی اس کے بعد ہمارے عملے نے قانون نافذ کرنے والے افسران کو طلب کیا تاکہ اور مسافر کو جہاز سے نکال دیا۔
واضح رہے کہ امریکا کی اندرون ملک پروازوں میں تمباکو نوشی پر پابندی پہلی بار 1988 میں عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button