پاکستان

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری

انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 انتظامات مکمل رکھیں ، افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے خود فیلڈ میں نکلیں ، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے احکامات جاری کردیے

لاہور (صوبہ پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 انتظامات مکمل رکھیں، افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے خود فیلڈ میں نکلیں ، امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے ، نکاسی آب کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، پانی نکالنے کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کم سے کم وقت میں کی جائے۔
ادھر پنجاب کے شہر راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ، راولپنڈی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا، نالہ لئی میں پانی کا لیول گوالمنڈی کے مقام پر آٹھ فٹ تک پہنچ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ اسلام آباد میں پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے ، راولپنڈی میں چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 95 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کا لیول کٹاریاں کے مقام پر چھ فٹ تک پہنچ چکا ہے جب کہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 8 فٹ ہوگیا ہے جب کہ کینٹ بورڈ اور ادڑہ میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ پریشان ہیں۔

اسی صورتحال کی وجہ سے صوبہ پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ، پنجاب حکومت نے شدید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے ، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 انتظامات مکمل رکھیں، افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے خود فیلڈ میں نکلیں ، امدادی سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button