پاکستان

سینئر لیگی رہنما کا پی ڈی ایم کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر طنز

شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کراچی میں اتنا زبردست میدان سجا لیا، لیگی رہنما حنا پرویز بٹ

شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کراچی میں اتنا زبردست میدان سجا لیا، سینئر لیگی رہنما کا پی ڈی ایم کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پر طنز۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں پیپلز پارٹی طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کراچی میں اتنا زبردست میدان سجا لیا۔
حنا پرویز بٹ نے کراچی میںجاری پی ڈی ایم کے جلسے کی تصویر بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا آج شہر قائد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ جاری ہے
پی ڈی ایم آج کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کر رہی ہے۔جلسہ گاہ میں سیاسی قائدین کے لیے 25 فٹ اونچا اور 75 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے لیے ہزاروں کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے بھی خصوصی حصہ بنایا گیا ہے اور اسٹیج کے ساتھ ہی خواتین کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں، خواتین کی کرسیوں سے آگے ڈنڈے لگائے گئے ہیں۔صدر شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما خطاب کر رہے ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ رضا کاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
جلسے کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے 25 سینئر افسران، 65 ڈی ایس پیز اور 3748 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس یو کی 30 خواتین کمانڈوز سمیت 93 خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 15 پر دیں۔جلسے کے باعث مزار قائد اور اطراف کےعلاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلد حکومت مخالف ملک گیر جلسوں کا بھی اعلان کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا، پیپلز پارٹی اب قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ جلسے میں خواتین کی شرکت سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا خواتین جلسے میں آئیں گی، انہیں مکمل حفاظت اور عزت دی جائے گی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button