پاکستان

شہر قائد میں عجیب و غریب واقعہ، آوارہ کتا شہری کا پستول لےکر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

ٹریول ایجنٹ کی پستول اُس کے دفتر کے باہر سے غائب ہوگئی تھی، ٹریول ایجنٹ نے پستول غائب ہونے کے بعد اسے تلاش کیا تو اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد حقیقت سامنے آ گئی

شہر قائد میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ، آوارہ کتا شہری کا پستول لےکر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق اگر آپ اپنا لائسنس والا اسلحہ رکھیں اور پھر یہ سامنے سے ہی غائب ہوجائے تو کتنی پریشانی ہوگی۔ایسا ہی ایک دلچسپ و عجیب واقعہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پیش آیا، جہاں ٹریول ایجنٹ کی پستول اُس کے دفتر کے باہر سے غائب ہوگئی۔
ٹریول ایجنٹ نے پستول غائب ہونے کے بعد اسے تلاش کیا تو اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں اُس نے چیک کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکاڈ دیکھا۔ٹریول ایجنٹ نے ویڈیو میں دیکھا کہ وہ جب فرش پر پستول رکھ کر دکان کا شٹر کھول رہا تھا تو اسی دوران آوارہ کتا پستول منہ میں دبا کر بھاگ گیا۔
شہری کو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد اطمینان ہوا کہ پستول چوری نہیں ہوا، بعد ازاں اُس نے کتے کو تلاش کیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی تھی ، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ، معطل کیے جانے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایم پی اے گیان چند اسرانی شامل ہیں۔بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں صوبے میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت ہی سندھ ہائی کورٹ نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر رابطہ نہ کرنے پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کیا گیا ، اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے دونوں ارکان کی معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو دونوں ایم پی ایز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
تاہم سندھ حکومت آوارہ کتوں کے کاٹنے پر اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے والے جج سے ناراض ہوگئی ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو درخواست بھیج دی جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آفتاب احمد گوڑر اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں ، سندھ حکومت کا کوئی بھی کیس ان کی عدالت میں نہ لگایا جائے ، سندھ حکومت کی طرف سے یہ اقدام سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی رکنیت معطلی کا حکم آنے کے بعد اٹھایا گیا۔
سندھ حکومت کی درخواست میں جسٹس آفتاب احمد گوڑر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ، درخواست میں موقف اپناتے ہوئے سندھ حکومت نے استدعا کی کہ کیس سکھر بینچ سے کراچی منتقل کیئے جائیں کیوں کہ جسٹس آفتاب احمد گوڑر سندھ حکومت کے کیسز میں اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں ، اس لیے سندھ حکومت کا کوئی بھی کیس جسٹس آفتاب احمد گوڑر کی عدالت میں نہ لگایا جائے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button