کاروبار

پشاور چیمبر کے بانی صدر اور گروپ لیڈر محمد احتشام حلیم کے جانب سے حاجی عبداللہ صراف صدر ، گران بادشاہ جنرل سیکریٹری، کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن چوک یادگار

پشاور چیمبر کے بانی صدر اور گروپ لیڈر محمد احتشام حلیم کے جانب سے حاجی عبداللہ صراف صدر ، گران بادشاہ جنرل سیکریٹری، کرنسی صرافہ ایسوسی ایشن چوک یادگار

اور

جناب رحمان گل صدر ، طارق خان جنرل سیکریٹری رامدس بازار کی شاندار کامیابی پر ان سب کو اور اُنکی کا بینہ اور مرکزی تنظیم تاجران کے ارکان کے اعزاز میں پشاور چیمبر میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں تیس منٹ کے مختصر نوٹس پر پشاور کے مختلف بازاروں کے صدور اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
تقریب سے مہمان خصوصی سینیٹر حاجی ہدایت اللہ ، مجیب ارحمٰن ، حاجی شوکت علی، مشرف خان، محمد عاطف حلیم، رحمان گل، ظفر خٹک، حاجی شرزادا خان نے خطاب کیا. اور تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے مندرجہ ذیل مختلف اقدامات تجویز کئے گئے۔

تقریب کے تمام شرکاء نے رحمان گل کو مسلسل اکیسویں بار الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابائے تاجران شوکت علی خان کا کہنا تھا کہ
پشاور کے تاجروں کے منہ میں جو زبان ہے وہ حاجی حلیم جان شہید کی مہربانی سے ہے.
حاجی حلیم جان کی ذات پشاور کے تاجروں کے لئے باعث فخر ہے وہ واقعی ایک نڈر اور بے باک تاجر لیڈر تھے. شہید حاجی حلیم جان کی بہادری اور شجاعت اور تاجروں کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
پروقار ظہرانے کی تقریب
میں محمد احتشام حلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ آج کی اس پروقار تقریب میں مختصر نوٹس پر پشاور کی تاجر برادری اور مختلف بازاروں کےصدور کی شرکت
شہید حاجی حلیم جان کی پشاور کے تاجروں کے لئے کی گئی
خدمت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35 سال کی انتہک محنت کے بعد پشاور کے چھوٹے دکاندار کے لئے پشاور چیمبر کا قیام ایک قیمتی تحفہ تھا
انشاء اللہ پشاور چیمبر ہمیشہ دکانداروں اور تاجروں کی خدمت اور سرپرستی کرتا رہے گا انشاءاللہ
محمد احتشام حلیم کا مزید کہنا تھا کے صدر رحمان گل پشاور کی تاجر برادری کا کرنل شیر خان ہے مسلسل 21 سال سے الیکشن جیتنے پر اس کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے
آخر میں یہ پروقار تقریب مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ اور تاجروں کی کامیابی کی دعائوں سے اختمام پزیر ہوئی۔

گروپ لیڈر
او بانی صدر پشاور چیمبر
محمد احتشام حلیم

فاطمہ خان

Fatima Khan is a Freelance Journalist at Urdu Globally, a voracious writer and Social Media Activist playing her role in socio-political movements in Pakistan

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button