بریکنگ نیوزپاکستان

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید

آسمان منزا کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے
جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی واجد اللہ جام شہادت نوش کر گیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جبکہ دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے محاصرے کے دوران دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی گئی، اسی دوران ایک فرار ہوتا ہوا دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button