بریکنگ نیوزبین الاقوامی

سید علی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک، بھارت نے وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو لگادیا

سری نگر: کشمیر کی آزادی کے سب سے معتبر اور بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ بھارت نے اس موقع پر بھی کشمیریوں کو آواز دبانے کے لیے وادی میں ٖغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

کشمر کی لڑای میں ایک اور مجاہد قربان۔ لیکن انڈیا کا ظالمانہ روایہ اسی طرع برقرار
سید علی شاہ گیلانی کو نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا، انہیں ان کے 2 بیٹوں ڈاکٹر سید نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی نے لحد میں اتارا۔

حریت رہنماؤں اور عوام کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت سے روکنے کے لیے جامع مسجد اور سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور محلے دار ہی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرسکے۔ تاہم اس دوران بھی کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں
بھارت کی جانب مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش جاری ھے۔
دوسری جانب سید علی شاہ گیلانی کے آبائی ضلع سوپور میں بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بھارتی فوج اور دیگر نیم فوجی دستوں کو سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا ہے۔ پاکستان نے اس موقع پر واضع ثبوت دیا ھے ۔ کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ھے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button