پاکستان

سیکیورٹی خدشات کے باعث چمن بارڈر کو بند کررہے ہیں، شیخ رشید

افغانستان کی موجودہ صورتحال سے بھارت میں صف ماتم بچھی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خطرات کے پیش نظر چمن بارڈر کو تھوڑے وقت کے لیے بند کر رہے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان نے بھی محتاط اقدام کی شروعات کردی ۔ پاک افغان باڈر پر۔ اسلام آباد کے نون پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہمارا دارالحکومت ہے جس پر ساری دنیا کی نظر ہے، اسلام آباد میں ناکے ختم کردئیے ہیں تاہم ایگل اسکواڈ میں اضافہ کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کی نفری میں 1500 کا اضافہ کیا جارہا ہے، جلد 1122 کا بھی افتتاح کردیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو کیمروں سے متعلق ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ایک کونہ بھی کیمرے کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں کیمروں کی مدد لی گئی تھی ، اسلام آباد کے لیے ایک ہزار 200 کیمروں کی منظوری دی گئی ہے۔

جو کہ اسلام آباد کی سیکورٹی میں اہم کردارادا کرےگے۔شیخ رشید نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا اہم کردار سامنے آرہا ہے اور اہمیت اختیار کررہا ہے، یہ ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے لیکن ہم انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہیں جو آئے تھے وہ چلے گئے ہیں، ہم نے افغانستان سے 10ہزار لوگوں کو آنے کی اجازت دی جس میں سے 9 ہزار اپنے ملکوں کو چلے گئے ہیں، قوم کے بچے بچے کو پاک فوج، آئی ایس آئی اور ایم آئی پر فخر ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال سے انڈیا میں صف ماتم بچھا ہوا ہے، را اور این ڈی ایس کی ساری سیاست ختم ہوگئی ہے۔بھارت کو افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کا بہت ڈر ھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button