بریکنگ نیوزبین الاقوامی

ونڈوز 11 کی تاریخِ اجراء کا اعلان کردیا گیا

سلیکان ویلی: مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 11‘ آئندہ ماہ یعنی 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا لیکن دنیا بھر میں تمام کمپیوٹر صارفین کو اس سے مستفید ہونے کےلیے جون 2022 تک انتظار کرنا ہوگا

کیمپوٹر کی دنیا میں ایک اور نیا دھماکہ۔

واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے ونڈوز 11 کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تاہم اس کی ریلیز ڈیٹ کے بارے میں صرف قیاس آرائیاں ہی جاری تھیں۔

اس حوالے سے مائیکروسافٹ کے تازہ ترین بلاگ میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز 11 اور ’’سرفیس‘‘ مصنوعات سے متعلق آن لائن تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی

اس سے ایک نیو راستے ہمورا ھوں گے۔ اس ونڈو کے فیچر کے لہاظ سے۔

کے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز میں قانونی ونڈوز 10 کے ساتھ ساتھ مناسب طور پر جدید ہارڈویئر بھی موجود ہے، وہ تمام صارفین پہلے مرحلے میں ونڈوز 11 کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

قانونی صارفین کا دائرہ بتدریج بڑھاتے ہوئے اس میں دوسرے صارفین کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ اس دوران سامنے آنے والے تکنیکی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز 11 کو اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پہلے مرحلے میں اسوس، ایلین ویئر، ڈیل، ایچ پی، لینووو، سام سنگ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ’’سرفیس‘‘ فیملی کے کمپیوٹرز اور ٹیبلٹس کےلیے ونڈوز 11 کا اجراء کیا جائے گا۔

چند ماہ پہلے مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ ونڈوز 11 پر اینڈروئیڈ ایپس بھی چلائی جاسکیں گی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ونڈوز 11 کی پہلی ریلیز میں یہ فیچر شامل نہیں ہوگا، البتہ اسے چند ماہ بعد ضرور شامل کرلیا جائے گا۔

ابتداء میں یہ فیچر صرف ’’ونڈوز انسائیڈر‘‘ پروگرام میں حصہ لینے والے صارفین کےلیے، محدود طور پر دستیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button