پاکستان

وزیراعظم کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر اظہار تشویش

وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔

برطانیہ کے ریڈ لسٹ میں پاکستان کو رکھنے کا فصلیہ پر وزٕیر اعظم برہم ۔

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک روب نے بھی ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

امید ھے برطانیہ اس پر نظر ثانی کرے گا۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو جب کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرونی ممالک سے کمرشل ایئر لائنز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button