بریکنگ نیوزپاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزبارش؛ کئی علاقے بجلی سے محروم

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں جاری تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے

کراچی والو کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گی اورسندھ حکموت کی پول بھی کھل گی کراچی کے پانی پانی ھونے کا خدشہ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ آج ایک بارپھرجاری رہا۔ شہرمیں گلستان جوہر، موسمیات، آئی آئی چندریگرروڈ، صدر، شارع فیصل، ڈیفنس اورکلفٹن، یونیورسٹی روڈ، ایئرپورٹ، سعدی ٹاؤن، کورنگی، گلشن اقبال اورملیرمیں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش ہوئی جب کہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلبہ بھی جاری رہا۔

بارش کے باعث شہرکے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوگئی ہے۔
سردارسرفرازچیف میٹرولوجسٹ کراچی کا اس متعلق کہنا ہے کہ شہرچاروں طرف سے بادلوں کی لپیٹ میں ہے، شہرمیں مزید ایک سے دوگھنٹے بارش ہوسکتی ہے۔ اگربارش تواترسے جاری رہی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ سمندرمیں بننے والا کلاؤڈ ماس شہرکی جانب بھی بڑھ رہا ہے، ہوا کا کم دباؤ جوسمندر میں جنوب مشرق میں موجود تھا اس نے شدت اختیارکرلی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہرکے مختلف علاقوں سے ہلکی سے تیزبارش کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کا عملہ صورتِحال کا جائزہ لے رہا ہے تاہم چند فیڈرزکو حفاظتی بنیادوں پر بند کیا جا سکتا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button