پاکستان

سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری الاٹ

اسلام آباد: صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کردیئے گئے۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری الاٹ کردی گئی ہے، اور صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل پاکستان سیٹیزن پورٹل سے منسلک کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق اسپتالوں میں علاج سے انکار، سہولیات کے فقدان اور عملے کے رویے سے متعلق براہ راست شکایات کی جا سکیں گی، علاج پرآئے اخراجات کی عدم معلومات، علاج میں تاخیر اور غلط اعلاج پر بھی شکایت کر سکیں گے، شہری صحت انصاف کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کے اعلی افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ بھی الاٹ کئے گئےہیں، چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button