بریکنگ نیوزبین الاقوامی

روسی وزیر تربیتی مشق کے دوران ڈوبتے شخص کو بچاتے ہوئے ہلاک

ماسکو: روس کے وزیر یوگنی زینی شیف ایک تربیتی مشق کے دوران کیمرہ مین کو ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

روس کے لیے پرشان کن واقعہ ۔

روس کے وزیر برائے ہنگامی صورت حال یوگنی زینی شیف نورلسک میں ایک تربیتی مشق کی نگرانی کر رہے تھے اس دوران ایک کیمرہ مین پھسل کر پانی میں گرگیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران روسی وزیر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

وزارتِ ایمرجنسیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 55 سالہ زینی شیف نے بڑے پیمانے پر مشقوں کی نگرانی کے لیے نورلسک میں نئے فائر اسٹیشن کے تعمیراتی مقام کے علاوہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران ایک کیمرہ مین پھسل کر پانی میں گرگیا جسے بچانے کے لیے وزیر نے بھی پانی میں چھلانگ لگادی اور زیر آب ایک پتھر سے ٹکر کر ہلاک ہوگئے۔

روسی وزیر زینی شیف نے 2018 میں ہنگامی حالات کی وزارت سنبھالی تھی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button