بریکنگ نیوزپاکستانکاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی جس میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button