صحت

قبض آخر کیوں ھوتی ھے۔ اس کی وجوہات کیا ھے۔

قبض اس لئے ھوتی ھے جب معدہ میں خشکی یا حد سے زیادہ گرمی تیزابیت جو کہ مرچ مصالحوں میدے سے بنی اشیاء نان اور بیکری کی مصنوعات اسکے بعد تلی ھوئی اشیاء کی بدولت معدے کی ایسی کی تیسی ھو جاتی ھے ۔ اسکے ساتھ پانی کا کم استعمال

جو لوگ ناشتے میں چائے کے احتمام کے بغیر ناشتے کو ادھورا سمجھتے ہیں معدے میں خشکی ۔ گرمی ۔ السر ۔ تیزابیت ۔ نیند کی کمی ۔ گیس پروبلم ۔ بھوک کی کمی ۔ سر کے بال اترنا ۔ نظر دماغ کی کمزوری ۔ آنتوں میں سوجن خشکی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں ۔
جو بتایا گیا ھے اس پہ عمل کر کے قبض کو بائے بائے کیجئے ۔

🍉1- کھانے کے بعد کبھی پانی مت پیئیں ۔ پانی ایک گھنٹے کے بعد ۔ اگر ضرورت پرے تو بیچ میں تھورا سا پیا جا سکتا ھے ۔

🍑2۔ دیسی گھی یا پھر سرسوں کا تیل استعمال کیجئے یا پھر گوشت کے ساتھ موجود چربی میں گوشت کو پکایا کیجئے ۔

🍍3۔ رات کا کھانا عشاء کے وقت کھا لیجئے ۔

🥭4۔ ناشتہ جلدی کیجئے ناشتے میں تخم بالنگا والا دودھ – جو کا دلیہ دودھ کے ساتھ ۔ گندم کا دلیہ دودھ کے ساتھ ۔ تازے پھلوں کا جوس – دہی اور دودھ کو مکس کر کے لسی بنائیں – کھجور اور دودھ کا شیک بنائیں چینی ڈالے بغیر – دھی ایک گلاس ایک گلاس پانی مکس کیجئے پی جائیے – بادام لیجئے چند دانے سبز الائچی اچھی طرح پاوڈر بنائیں دودھ میں مکس کریں اور پی جائیں – دودھ کے ساتھ کیلے اور آم کا شیک بھی بہترین رھے گا اتنی ورائٹی ھے کچھ بھی استعمال کیجئے ۔ یاد رکھئے چائے کا نام ناشتے میں کہیں نہیں آیا نہ ہی آنا چاھئے ۔

🍎5۔ دوپہر میں کھانے کے ساتھ دھی اور پودینے کی چٹنی اسکے ساتھ کچی پیاز لیموں ڈال کر ضرور استعمال کریں ۔ کھانے کے گھنٹے بعد فروٹس جس میں پپیتا – خربوزہ – آڑو – ناشپاتی – گرما – یہ ایسے پھل ہیں جن سے قبض ختم ھوتی ھے کسی ایک بھی پھل کو روزانہ کی خوراک میں ضرور شامل رکھیں قبض ختم ھو جائے گی انشاء اللہ ۔ پھلوں کا استعمال قبض ھونے نہیں دیتا لیکن ھم روٹی کو فوکس کرتے ہیں اور قبض کی دوائیاں کھا کھا نڈھال ھوتے ہیں مگر پھلوں کی اہمیت سے ناواقف ہیں ۔ اپنی خوراک میں پھلوں کو شامل کیجئے ڈپریشن قبض معدے کی بیماریوں سے دور رہیں گے ۔ دوپہر کو کھانے سے پہلے بھی اور شام میں بھی پھل ضرور استعمال کیجئے ۔

رات کو جو بھی کھائیں جلدی کھائیں اور کم کھائیں ۔ سونے سے ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم دودھ میں زیتون کا تیل خواتین کیلئے اور تخم بالنگا مرد رات کو بھی استعمال کریں ۔۔

چائے لورز کو اگر بے چینی یا تکلیف کا سامنا ھو تو قہوے کا طریقہ ‘ چائے کے نقصان ‘ والی پوسٹ میں بتا چکی ھوں ہر کھانے کے بعد قہوہ پیا جا سکتا ھے رزلٹ آپکو پینے کے بعد محسوس ھو گا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button