پاکستان

7 سالہ آر جے محمد حسنین قابلیت اور ذہانت میں کسی دانشور سے کم نہیں

 پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے 7 سالہ سپر کڈ محمد حسنین نے چھوٹی سی عمر میں ریڈیو پر آرجے بن کر ہر طرف دھوم مچادی ہے. پشاور کا یہ کم عمر ریڈیو جوکی خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ان کی قابلیت اور ذہانت اتنی زیادہ ہے کہ جب وہ بولتے ہیں تو سامعین سنتے ہی رہ جاتے ہیں ان کی باتیں اس قدر دلچسپ اور معلوماتی ہوتی ہیں کے لگتا ہے کہ مائیک کے پیچھے کوئی کم سن بچہ نہیں بلکہ دانشور بیٹھا ہوا ہو۔ انہی صلاحیتوں کی وجہ سے محمد حسنین کا شمار پاکستان کے کم عمر ترین آرجے اور وی لاگر میں کیا جاتا ہے۔

محمد حسنین کی والدہ کے مطابق ان کو بچپن سے زیادہ بولنے کی عادت ہے اور اپنی زبان کو معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنانے کی خواہش ہی انہیں اس شعبہ میں لے آئی ہے۔ انہوں نے ریڈیو پر اپنا پہلا شو چار سال کی عمر میں کیا تھا اور اس کے بعد پشاور کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری ریڈیو چینلز پر شوز کئے۔ جبکہ آج کل وہ ایک مقامی ریڈیو چینل تہذیب میں ہفتہ وار پروگرام کی میزبانی کرتے ہیں جس میں وہ مختلف موضوعات پر بحث کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اس کے لیے میں نے کسی سی ٹریننگ نہیں لی ہے۔ میری امی مجھے بہت سپورٹ کرتی ہیں لیکن اتنا کہ وہ مجھے موضوع بتاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اسی پر آپ نے بولنا ہے اور پھر میں تیاری کر کے اسی موضوع پر بحث کرتا ہوں. کم سنی میں ان کی صلاحیتوں اور خوبیوں نے سب کو حیران کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button