سائنس و ٹیکنالوجی

سب سے بڑا ستار(کمیت کے اعتبار سے)جیساکہ آپ جانتے ہیں اس وقت تک دریافت شدہ سب سے بڑا ستارہ یو وائے سکوٹی ہے۔۔۔

مگر یہ حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا ستارہ ہے
اس ستارے میں سورج جیسے 5بلین ستارے سما سکتے ہے

مگر کمیت کے لحاظ سے سب سے بڑا ستارہ کونسا ہے؟؟؟
جناب!!! کمیت کے لحاظ سے سب سے بڑا ستارہ
BAT 99-98
ہے۔۔۔
یہ ہمارے سورج سے 226 گنا بھاری ہے فرض کریں بہت بڑے ترازو میں ایک طرف اس ستارے کو رکھ دیا جائے دوسرے پلڑے میں 226 سورج رکھیں گے تب پلڑے برابر ہوں گے
5 ارب سورجوں جتنے بڑے ستارے یو وائے سکوٹی سے بھی تقریباً ساڑھے سات گنا بھاری ہے یہ ستارہ۔۔۔۔
یہ ستارہ کلسٹر R 136 کےپاس واقع لارج میجلینک کلاؤڈ میں ایک نیبولا
doradus 30
کے اندر موجود ہے
یہ ہمارے سورج سے لاکھوں گنا زیادہ روشن ہے
اگر اسے ہمارے سورج کی جگہ رکھ دیا جائے
تو ہمارے نظام شمسی کے آخری کنارے بھی روشنی میں نہا جائیں گے
یا یوں کہیں نظام شمسی کا آخری کنارا بھی حرارت کی شدت سے جھلسنے لگے گا
یہ ہمارے نظام شمسی سے ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نوری سال (50600 پارسک) دور ہے
زیر نظر تصویر اُسی نیبولا کی ہے جس میں یہ ستارہ موجود ہے
یہ تصویر یورپین رسد گاہ میں نصب شدہ طاقتور اور جدید ترین دور بین کے ذریعے حاصل کی گئی ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button