پاکستان

گرین لائن بس منصوبہ

آج کراچی پورٹ پر منعقدہ گرین لائن بس منصوبہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 40 بسیں لے کر چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستان کے سمندر تک پہنچ گیا ہے۔ کراچی گرین لائن بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔ گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ اکتوبر کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کا کہا جا رہا ہے۔ گرین لائن ایم اے جناح روڈ پر دل پسند بیکری سے سرجانی ٹاؤن کے پاور ہاؤس چکر کے راستے تک پھیلے گی۔ راستہ گرین لائن سے ایم اے جناح روڈ, بزنس ریکارڈر روڈ, نواب صدیق علی خان روڈ, شاہراہ شیر شاہ سوری, شاہراہ عثمان, خواجہ شمس الدین عظیمی روڈ تک جائے گا.

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button