بلاگزصحت

🍄 شہوت اور قدرت 🍄

شہوت کی کمی کی سب سے بڑی وجہ دماغی کمزوری ، ماضی مستقبل کا غم ھے ، دماغ کو مضبوط کرنے کیلئے قدرتی منتخب کی گئ

خوراک اور ماضی مستقبل کے ڈپریشن سے نجات کیلئے NLP ,,,,,HYPNOTHERAPY الحمدللہ ایک واحد علاج ہے جو بغیر دوائی کے اپنا کام کرتا چلا جاتا ھے اور اللہ پاک شفا دیتا ھے ۔ ۔ Eractile Dysfunction مطلب شہوت کی کمی کچھ دیر شہوت محسوس ھونا پھر سٹیٹ خراب ھو جانا یا پھر باہر غیر خواتین کے ساتھ محسوس ھونا مگر بیگم کے سامنے بلکل ختم یا پھر چند سیکنڈ ہی پرفارم کرنے کی ہمت ھونا ۔ اسکی بنیادی وجہ دماغ اور سوچ کی کمزوری ھے ،، دماغ کمزور مطلب سوچ کمزور ،،، اسکے بعد ماضی اور مستقبل کی یادیں، نا امیدی ، پریشانیاں ،سٹریس، ادھوری نیند ، مایوسیاں ، رشتوں میں خرابیاں ، اکیلے پن کا احساس وغیرہ یہ سب عنصر مکس ھو کر جنسی مسائل کا سبب بنتے ہیں اور مرد اسکا علاج جسمانی بیماری کے طور پر کرواتے آ رھے ہیں اور کرواتے رہیں گے کیونکہ یہی مائنڈ سیٹ ھو چکا ھے دیواروں پہ لگے مردانہ کمزوری کے اشتہارات کی وجہ سے یا پھر سنی سنائی کہانیوں کی بنیاد پہ ۔ ایک مزدور جسکی کمائی بھی زیادہ نہیں روکھی سوکھی کھاتا ھے رج کے محنت کرتا ھے اور دل کھول کے سیکس کرتا ھے اور بچے پیدا کرتا ھے ۔ اگر روکھی سوکھی کھا کر بھی ایک مزدور اپنی چاہت اور ڈیزائر کو بہترین طریقے سے پوڑی کر سکتا ھے تو اچھے بھلے کھانے پینے والے مرد حضرات کیوں اس بیماری کا شکار ہیں ۔؟ سوچئیے ۔

یہ بیماری ذہنی بیماری سے شروع ھوتی ھے یا پھر کوئی روحانی مسلہ ھو تب بھی جنسی بیماریاں شروع ھو جاتی ہیں ۔ اگر روحانی مسلہ ھے تو روحانی مسلہ ختم ھونے کے بعد ہی صحت ممکن ھے چاھے جتنا مرضی جنسی علاج کروا لیا جائے کوئی فائدہ نہیں ۔ ۔اچھی معیاری خوراک جس میں گوشت بھی ھو سبزی دالیں چنے دیسی گھی فروٹس سب شامل ھوں اسکے ساتھ ساتھ ڈرائی فروٹس مثلا ۔۔ بادام 5 ۔۔پستہ 3۔۔اخروٹ 1 ۔۔کشمش 5 ۔۔ کاجو 3 ۔۔ 3 پیس کجھور کے ان چیزوں کو روزانہ گرمی سردی کچھ مقدار میں استعمال کیجئے ۔۔

💐استعمال کا طریقہ 💐

رات کو کسی مٹی کے برتن میں پانی ڈالیں اور ان سب چیزوں کو اتنی ہی تعداد جو بتائی گئ ھے بھگو دیں ساری رات یہ چیزیں بھیگی رہیں صبح ایک گلاس دودھ لیجئے خالص اور یہ سب چیزیں گرائنڈر میں پانی سمیت گرائنڈ کیجئے یاد رھے خشک گرائنڈ نہیں کرنی جس پانی میں بھگوئی تھیں وہ ضرور شامل کیجئے اچھی طرح گرائنڈ ھو جائے تب دودھ اور تھوڑا سا گڑ شامل کر کے شیک بنا لیں اگر کجھور کی مٹھاس سے گزارہ ھو سکتا ھے تو بہترین اگر میٹھا کم لگے تو صرف گڑ کا استعمال کیجئے اور چھوٹے چھوٹے گھونٹ میں نہار منہ اس شیک کو پینے کی روٹین بنائیں مرد حضرات یہی شیک اپنی بیگم کو بھی پلا سکتے ہیں جنکی بیگمات بیڈ روم میں انکا ساتھ نہیں دیتیں ۔۔بیگمات ساتھ اس لئے نہیں دیتیں جہاں مرد اپنی بیگم کو صرف استعمال کا ذریعہ سمجھیں یا پھر صرف اپنی خواہش کی عزت کریں دوسرا بھاڑ میں جائے اور دوسری وجہ ذہنی کمزوری بھی ھو سکتی ھے جس سے عورت کو شہوت محسوس نہیں ھوتی بلکہ اوازاری ھوتی ھے جب عورت کو شہوت محسوس ھوتی ھے وہ خود اپنے شوہر سے ٹائم مانگتی ھے ناکہ انکار کرے اور ساتھ نہ دے ۔۔

اپنے ذہنی مسائل کو حل کیجئے تاکہ اپکی جنسی صحت اپکو واپس مل سکے اور اپ اپنے روٹین کے کاموں میں اپنی پوری توجہ شامل کر سکیں دوائیاں صحت نہیں بلکہ جنسی صحت کی وفات ہے دوائیاں وقتی طور پر کچھ stimulation میں مددگار ثابت ہوتی ہیں وقت کے ساتھ ساتھ جنسی سسٹم کو بلکل بےکار بنا کر چھوڑتی ہیں اور ایک وقت وہ بھی آتا ھے جب کوئی دوائی کوئی آئی ٹانک کوئی مصنوعی عوامل کچھ فائدہ نہیں دیتے بلکہ یہ جنسی مردہ حالات مرد اور خواتین دونوں کیلئے ایک نئے ذہنی ڈپریشن کی صورت بنتے ہیں ۔ اپنے لائف اسٹائل کو بدلیں تاکہ مصنوعی خوراک اور طریقے اپکی زندگی سے نکل سکیں جنکی جگہ قدرتی عوامل لے سکیں ،، یاد رکھیں ،، قدرتی معاملات کو سیٹ کرنے کیلئے ہمیشہ صرف قدرت کے قریب ھونا پرتا ھے اسکا اور دوسرا کوئی حل نہیں ۔ شک ھو تو آزما لیجئے 🙂

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button