پاکستان

پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید


خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ پولیو مہم کے تیسرے دن کوہاٹ شہر کے تھل بہزادی علاقے میں کچھ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیو ویکسینیشن ٹیم کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ سید ساجد حسین کو گولی لگنے سے زخم آئے اور انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے کے بعد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیو کے خلاف ہر مہم میں ویکسینیٹرز کی حفاظت کے لیے تقریبا 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ 2012 سے اب تک ملک میں پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران تقریبا health 40 ہیلتھ ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے 16 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جبکہ آدھے حملے کے پی میں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button