صحت

خصوصی باتیں عورتوں کے لیے

یہاں بہت سے خواتین جو اپنی ازدواجی زندگی میں بہت پریشان اور دکھی ہیں اور ایسی خواتین جو ابھی شادی کے بندھن میں جانے والی ہیں اس وقت بہت سے ذہنی تناؤ ،اداسی ،زندگی سے مایوسی کا شکار ہیں ۔

اکثر خواتین اپنے شوہر کے برتاؤ سے نا خوش اور پریشان ہیں۔ یقینا یہ ایک دکھ کی بات بھی ہے ۔ وہ ماں باپ کی لاڈلی جو کل تک والدین کے گھر شہزادیاں بنی ہوتی تھی جو اپنے باپ کے کندھوں پر بیٹھ کر دنیا کو للکارتے تھی ۔ جن کے اداس رہنے پر گھر میں ماتم کا سماں ہوتا تھا وہ اگر آپنی جنت جیسی زندگی چھوڑ کر شوہر کے ساتھ اس کے گھر کو جنت نذیر بنانے کی کوشش کریں تو وہاں ان کے انکھوں میں آنسو انا، چہرے پر خوف کے آثار اور مزاج میں مایوسی دل دہلانے والی کیفیت ہے۔
ایسی عورتیں آخر کیسے اپنی اجڑی ہوئی زندگی پھر سے خوشیوں سے بھر دے جبکہ سامنے شوہر مزاج میں غصہ سمائے بات بات پر ناراضگی اور دھمکی ہو تو ایسے حالات میں عورت صرف رونے پر ہی قدرت رکھتی ہے ۔
کچھ زندگی کے حصول جو شاید آپ کی مدد کرے۔
1- ہمیشہ اپنے خاوند یا وہ انسان جس سے آپ کو تکلیف ہو جو وجہ پریشانی ہو ان کے چہرے کا عنوان پڑھا کریں۔ مطلب ان کے کیفیت کے مطابق برتاؤ کرے اگر تکا ہوا ہے تو بے جا بات مت کریں۔ اگر غصہ ہے تو ممکن ہو سامنے آنے کی زحمت نہ کریں۔
2- کبھی زندگی کے ایسے راز اور ایسی باتیں جو بوجہ زحمت بنیں آپ کے لیے جو کل کو آپ کے لیے تعنے کا سبب بنیں کسی سی شئر نہ کریں۔
3- ایسے لوگوں کو ان کے غلطی کا احساس کسی نہ کسی طریقے سے دلایں تاکہ وقت کے ساتھ ان میں میو چیورٹی ایے۔
4- ہر ممکن کوشش کریں گھر بچانے کی۔ بہت سے لوگ ہیں جو وقت کے ساتھ ان کو قدر ہو جاتی ہے۔
5- اپنے خاوند کی نفسیات پڑھنے کی کوشش کریں۔ ان کی پسند نا پسند کو یاد رکھیں۔ یہ آپ کو ان کے بے جا غصے اور شر سے محفوظ رکھتا ہے .
6- کچھ دعائیں اور ازکار ہے جو آپ کو لوگوں کے شر سے بچاتی ہے ان کا اہتمام پابندی سے کریں۔ حد سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button