بلاگز

پاکستان کتنا طاقتور ہے               

کسی بھی قسم کی خانہ جنگی ہو یا کوئی عالمی امور ہمیشہ سے پاکستان کا کردار سب سے زیادہ اہم رہا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا جغرافیہ ہے اور اس سے بھی بڑی بات کہ یہ براعظم ایشیا میں واقع ہے پاکستان کے مشرق میں دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے دیس چین اور ہندوستان ہیں چین کو عرب ریاستوں سے تجارت کے لئے اور بھارت کو مغرب میں وسطی ایشیا سے تجارت کے لئے پاکستان سے بہتر راستہ میسر نہیں ہے بلکہ شمال مغرب میں واقع افغانستان کو سمندر تک رسائی کے لیے بھی پاکستان کا ساتھ چاہیے مستقبل کے منظر نامے میں ایشیا کا یہ خطہ اتنا اہم ہے کہ امریکہ نائن الیون کے بعد افغانستان میں مستقل ڈیرے ڈال چکا تھا حالانکہ کہ بعد میں طالبان نے امریکہ کو واپس جانے پر مجبور کردیا اور افغانستان کو آزاد کرا دیا دفاعی اعتبار سے دیکھیں تو پاکستان کے پاس دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج ہے جس کی تعداد چھ لاکھ بیس ہزار ہے عالمی رینکنگ میں پاکستان کی فوج کو گیارہویں سب سے طاقتور فوج مانا جاتا ہے حالانکہ دفاع پر خرچ کرنے کے معاملے میں پاکستان دنیا میں 23ویں نمبر پر ہے پاک فوج کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگرد اور حقانی نیٹ ورک کو دس سال سے بھی کم عرصے میں کچل کر رکھ دیا یاد رکھیں یہی چیلنج شام عراق لیبیا اور یمن کو بھی تھا مگر وہ اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوگئے اور خانہ جنگی میں چلے گئے اسی طرح افغانستان میں امریکہ اور سترہ ملکوں کا اتحاد بھی دہشتگردوں کو شکست نہیں دے سکا پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے پاکستان 1998 میں دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا تھا جبکہ ہندوستان کی بات کریں تو ہندوستان انیس سو چوہتر میں ایٹمی طاقت بننا تھااگر ایٹم بم کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے پاس ہندوستان سے زیادہ ایٹم بم موجود ہیں اور  پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے جیٹ آبدوزیں جنگی جہاز جاز جے ایف سیونٹین تھنڈر بحری جہاز اور سیٹلائٹ تیار کرنے کی سہولت رکھتا ہے پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا اور نوجوان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں  اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کا پینتیسواں بڑا ملک ہے مالی سہولت کی بات کریں تو پاکستان کی مالی سہولت دنیا کے 150 ملکوں سے بہتر ہے پاکستانیوں کی سالانہ اوسط انکم 1629 ڈالر ہے جو اس خطے میں بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے عالمی اداروں کے مطابق پاکستان 2030 میں دنیا کی 20 ویں بڑی معاشی طاقت بننے جارہا ہے جبکہ 2050 میں پاکستان اٹلی اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سولہویں بڑی معاشی طاقت بن سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ پاکستان میں ایک مستحکم جمہوریت قائم ہو سیاسی لحاظ سے اگر بات کی جائے تو پاکستان کو دنیا کی تین بڑی  طاقتوں روس چین اور ترکی کے ساتھ ہے جبکہ امریکہ یورپی یونین اور برطانیہ سے پاکستان کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری اس کے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ خراب تعلق اور ایک غیر مستحکم قسم کی جمہوریت بھی ہے مختصر بات کریں تو پاکستان اپنے جغرافیائی لحاظ سے طاقتور ملکوں کے درمیان میں ایک طاقتور ترین ملک کی حیثیت رکھتا ہے اس کی طاقت کا  سب سے بڑا انحصار اس کی آبادی اس کی طاقتور فوج اس کے جانباز سپاہی  اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں سو یہاں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کتنا طاقتور ملک ہے
Twitter id:    @Ali_AJKPTI
https://twitter.com/Ali_AJKPTI?s=09

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button