بریکنگ نیوزپاکستان

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا اور یہ ہلاک دہشت گرد معصو م شہریوں کے قتل میں ملوث تھے جب کہ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ھے۔ جو پاکستان میں امن نقصان پہچاننے کی کوشش کررہی ھے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button