صحت

شراب نوشی اور نشہ دن بدن بڑھتا جا رہا ھے یونیورسیٹیوں میں نشہ ہیروئن ، چرس اور شراب نوشی فیشن بن چکا ھے

اس فیشن کے بعد پیدا ھونے والی پریشانیاں جب حد سے تجاوز کر جاتی ہیں تو ڈپریشن کی خطرناک شکل میں ظاہر ھوتی ہیں

ایک تو ایڈکشن دوسرے اسکے ساتھ ساتھ OCD یا Personality disorders کی شکل بھی ظاہر ھونے لگتی ہے ، لہذا شراب نوشی کی لت کو ختم کیجئے ورنہ یہ آپکو پی جائے گی ایسی لذت کا کیا فائدہ جو جوانی چھین لے دولت چھین لے صحت ختم کر دے ان فریبوں سے چھٹکارا حاصل کریں سب سے پہلے صبح سویرے چہل قدمی کرنا بہت ضروری ہے جس سے تناؤ کی سطح بہت کم ہو جائے گی اپنے پاؤں کے تلووں کو روزانہ پندرہ منٹ تک کسی بھی تیل سے اچھی طرح مالش کریں اور دن میں دو سے تین بار تازہ جوس پئیں تاکہ سٹریس کی سطح کم رھے شراب پیتے ہیں یا کوئی نشہ کرتے ہیں تو اسے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کی خاطر بند کر دیں کیونکہ اپ جانتے ہیں آپ کو اس کرونک حالت سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے۔ اس سے ڈپریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ، خودکشی کے خیالات آنے لگتے ہیں۔ رستوں کی پہچان عزت ختم ھو جاتی ھے اپ میں موجود اپکی مہارتوں کو دن بدن آگ لگنا شروع ھو جاتی ہے ، نشہ اور شراب کے پیچھے چھپے فیشن، گندے دوست ، اکیلا پن ، عیاشی ، محبت میں ناکامی ، رشتوں میں خلش ، گھروں میں بے ترتیبی ، معاشی بد حالی ، مایوسی اور بہت سے دکھ غم ملتے ہیں کہ دل دکھوں کا شکار رہتا ھے کیا شراب دکھ ختم کرتی ھے جس نے بھی اپکو ایسا کچھ بتایا اس نے جھوٹ بولا دشمن ھے وہ آپکا ، نشہ اور شراب اپکی دکھ تکلیف محرومی اور اپکی دور جانے والی محبت کو واپس نہیں لائیں گے بلکہ اپکا مذاق بنا کر رکھ دیں گے کیا آپ خود کا مذاق بنتا پسند کریں گے ۔۔۔۔؟ ؟ نہیں ۔۔۔۔ کوئی بھی باشعور نارمل انسان خود کی ذات کو مذاق نہیں بناتا نہ دوسروں سے نہ اپنے ہاتھوں سے ۔۔۔۔ سوچیں فیصلہ کیجئے اور ان زہریلی عادتوں سے نجات کیلئے ہمیں جوائن کیجئے تاکہ اپنی زندگی کو دوبارہ سے کھڑا کر سکیں مضبوط ستونوں کے ساتھ ہی گھر مضبوط رہتا ھے ورنہ نشے اور شراب کی دیمک بنیادیں کھا جاتی ہیں اور ہنستے بستے گھر مسمار ھوتے نظر آتے ہیں ۔❗

‼ شراب اور نشے کے نقصانات ‼

❗نظام انہضام کو نقصان …..
❗ ذہنی نفسیاتی بیماریاں …….
❗شوگر لیور بہت زیادہ مطلب ذیابیطس ……
❗ مرکزی اعصابی سسٹم کی موت …….
❗دوسروں پر انحصار کی حس پیدا ھونا مطلب خود داری کا خاتمہ……
❗اضطراب متلی …..
❗کپکپاہٹ ……
❗ ہائی بلڈ پریشر …..
❗ دل کی دھڑکن کا تیز رہنا ……
❗ بھاری پسینہ …….
❗ قبض ….
❗وہم کی بیماری …..
❗ دوہری سوچ پیدا ھونا …….
❗عضو تناسل کی خرابیاں …..
❗انیمیا مطلب خون کی کمی …..
❗تھکاوٹ …..
❗ بانجھ پن ……
❗ قبل از وقت انزال …….
❗خواتین میں قبل از وقت ڈلیوری …….
❗کچھ بھی سیکھنے میں دشواری …..
❗میموری کا مسئلہ صحت کا مسئلہ ………
❗غذائی نالی کا السر ………..
❗ ایسڈ کی مقدار بڑھنے سے جسم کے کینسر پیدا ھونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❗ دل کی بیماریاں ……
❗ پیٹ کا السر اور گیسٹرائٹس ……….
❗اندرونی خون بہنا ……..
❗جگر کا کینسر ۔۔۔۔۔۔۔
❗پیشاب کی نالی اور پروسٹیٹ گلینڈ میں انفیکشن ۔۔۔۔۔۔
❗ مردانہ اور زنانہ ہارمونز کی کوالٹی اور طاقت ختم ھونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❗بواسیر …….
❗ بانجھ پن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❗قدرتی شہوت کا ختم ھونا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❗معدے اور منہ کا السر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❗امیونٹی ختم جب امیونٹی کام کرنا بند کر دے گی تو کونسی ایسی بیماری ھے جس سے آپکا جسم بچ سکے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔سوچیں ۔۔

❗ڈاکٹر کہتے ہیں نشے کی عادت کو ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ مینج کیا جاتا ھے مگر میں کہتی ھوں اسکو NLP اور ہپنوسز کے ذریعے سے مکمل ختم کر دینا کوئی مشکل کام نہیں ۔ نشے کی محبت مریض کو سالوں بعد بھی اپنے پاس بلا سکتی ھے مگر جب نشے سے نفرت کو اس مریض میں انجیکٹ کر دیا جائے گا اسکے بعد وہ اکیلے میں بھی نشے سے نفرت کرے گا اور یہی اصول اسے ہمیشہ کیلئے نشے سے دور کر دے گا ۔ہم جس سے نفرت کرتے ہیں کیا کبھی اسکے بارے میں کشش رکھیں گے ۔۔۔نہیں ۔۔۔۔

وقت بار بار دستک نہیں دیتا اس لت کو جسے ایک نشے کا عادی سکون سمجھتا ھے خود سے نکال باہر کیجئے یاد رکھیں جیل کی زندگی اس رحم ذدہ زندگی سے بہتر ھے جس میں کم از کم انسان خود کے بارے میں کچھ اچھی سوچ تو رکھتا ھے ۔۔۔۔۔ مگر افسوس ۔۔۔۔۔۔ ایک نشے کا عادی تو صرف ایک نیم مردم سوچ اور نیم مردہ جسم جذبات کا مالک رہ جاتا ھے باقی سب ختم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔❌❌

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button