کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کوہتھیاروں کی آزمائش کا موقع مل گیا

ورلڈکپ سے قبل پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کا بھرپور موقع مل گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کا شیڈول فائنل کرلیا ہے، ایونٹ میں براہ راست انٹری پانے والی 8 ٹیموں کو 2،2میچز میں میگا ایونٹ کیلیے تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا، یہ میچز 18 اور 20 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کو وارم اپ میچز میں مضبوط حریفوں کا سامنا ہوگا،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے آخری لمحات میں ٹورز ختم کرنے کی وجہ سے گرین شرٹس سے ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع چھن گیا تھا، البتہ ٹورنامنٹ سے قبل طاقتور حریفوں سے میچز میں اپنے ہتھیاروں کی آزمائش کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔

کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو پائیں گے اور ٹیم مینجمنٹ کو شوپیس ایونٹ کیلیے حکمت عملی تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔18 اکتوبرکو پاکستان ٹیم دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی جسے بہترین ہارڈ ہٹرز اور مختصر فارمیٹ کے اسپیشلسٹ کرکٹرز کا ساتھ حاصل ہے۔

اسی روز دیگر وارم اپ میچز میں افغانستان کا سامنا جنوبی افریقہ،آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ اور بھارت کا انگلینڈ سے ہوگا۔ 20 اکتوبر کو گرین شرٹس کی آزمائش جنوبی افریقہ سے مقابلے میں ہوگی، دیگرپریکٹس میچز میں انگلینڈ کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوگا، بھارت کی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، افغانستان کا میچ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق کا حامل اسپورٹس چینل بھارت کے دونوں پریکٹس میچز براہ راست نشر کرے گا، بھارتی کرکٹ کے بھی براڈکاسٹنگ رائٹس اسی کے پاس ہیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button