بلاگز

‏بول نیوز اچھائی سے زیادہ شر کا باعث بن رہا ہے :- تحریر عبید بھٹی

‏بول نیوز اچھائی سے زیادہ شر کا باعث بن رہا ہے۔ اسکو بند ہوجانا چاہیے۔ حالانکہ مجھے جنگ گروپ کے ایجنڈے، طرز صحافت اور صحافت کے نام پر طریقہ واردات سے شدید اختلاف ہے لیکن اسکی بندش کی رائے کبھی نہیں دی۔

میرے بہت سے دوست احباب بول چینل میں نوکری کررہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انکو کسی اور جگہ بہتر روزی عطا کرے۔
میری یہ رائے بول نیوز کی ایک لمبے عرصے کی ٹرانسمیشنز دیکھنے کے بعد قائم ہوئی ہے۔ کرنٹ افیئرز میں ان کا نورالعارفین نامی اینکر پاکستانی ارناب گوسوامی ہے۔ جو ناظرین اور اپنے مہمانوں کو کتے کی طرح پڑ جاتا ہے۔ شدید ذہنی اذیت اور کوفت دیتا ہے، بدتمیزی میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ واللہ چینلز ٹیون کرتے ہوئے اگر اس کا شو لگ جائے اور چینل بدلنے میں دیر ہوجائے تو بلڈ پریشر شوٹ کر جاتا ہے۔ نجانے کیوں بول نیوز انتظامیہ نے اس جاہل اور گنوار کو سکرین پر بٹھا کر عوام الناس کو اذیت دینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ دیگر شوز کے اینکر حضرات بھی زیادہ تر نووارد ہیں، پروفیشنل ٹریننگ اور پروفیشنل ازم کی شدید قلت ہے۔ جو جس کے منہ میں آتا ہے وہ اسکو تجزیہ بنا کر اگل رہا ہے۔ اپنے مہمانوں کو Grill کرکے اکساتے ہیں اور اسی ٹون میں جواب ملنے پر وکٹم بن جاتے ہیں۔

اسی طرح انٹرٹینمنٹ کے نام پر وقار ذکاء کو مات دینے کیلیے انہوں نے ٹک ٹاک نسل کو بلا کر جو اودھم مچا رکھا ہے، دانش تیمور کو فہد مصطفی کی ٹکر کیلیے انچارج بنا رکھا ہے، اور ایک مسخرے کو ڈمی عامر لیاقت بنا کر عوام کو جو تھرڈ کلاس کامیڈی، فن اور انٹرٹینمنٹ کا جو بلاتکار کروا رہے ہیں، اسکے لیے انتظامیہ کو سو کوڑے پڑنے چاہییں۔
تفصیلا لکھنے کو مزید اتنا کچھ ہے کہ ہزاروں الفاظ مزید ٹائپ کیے جاسکتے ہیں، لیکن فی الحال سرسری اظہار ہی کافی ہے۔
اگر آپ ان امور کی خود سے تصدیق کرنا چاہیں تو نورالعارفین، جمیل فاروقی, ڈاکٹر فضہ، نذیر لغاری و دیگر کے پروگرامز دیکھ لیں۔ انکے نیوز بلیٹنز کا طرز اور پروڈکشن اسٹائل ملاحظہ کرلیں۔ میری یہ رائے کہ "پاکستانی نیوز چینلز پاکستان میں صحافت کے تیز تر زوال، تنزلی اور ٹی وی کی موت کے ذمہ دار ہونگے”، مزید پختہ ہو چلی ہے۔

اس رائے کی جانچ کیلیے سماء نیوز کا 9 اکتوبر بروز ہفتہ رات 9 بجے کا نیوز بلیٹن بھی دیکھا جاسکتا ہے، دیکھ کر اسکا کریٹیکل اینالسز کر لیجیے۔

عبید بھٹی
10 اکتوبر 2021

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button