پاکستان

ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزم آفتاب کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق لاہور کے قریب باٹا پور کے علاقے میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والےآفتاب نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم آفتاب نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی اور اس کی ویڈیوز بنوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، ملزم کی ویڈیوز سامنے آنے پر فورا ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button