بین الاقوامی

ریاستی دہشت گردی میں بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوان شہید کردیے

مقبوضہ وادی میں ظلم اور دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی فوج نے مزید پانچ نوجوان شہید کردیے

قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں دہشتگردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری رکھا۔ اور آج پھر قابض فوج کے ظلم کے نتیجے میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ھوگے۔ اس کے بعد کل شہید نوجوانوں کی تعداد سات ہوگئی۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ضلع شوپیاں میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ جب کہ اسی ضلع کے دوسرے علاقے فیروپورہ میں بھی 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران۔ چادر۔ اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔ گھروں میں گھس گئے ۔ اور آپریشن اب بھی جاری ہے ۔یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button