سیاست

ربیع الاول کے حوالے سے پاکستان میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ہوگی

پورے ملک میں 12 ربیع الاول اہتمام کے ساتھ منایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کردیا

ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی 12 ربیع الاول کی تقرییب کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کے دوران۔ فواد چوہدری ۔پیرنورالحق ۔شفقت محمود ۔اور دیگر افراد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔یہ اجلاس وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول کی تقریبات کے حوالے سے کیا۔ اجلاس کے اندر وزیراعظم عمران خان کو بارہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔جس پر وزیر اعظم نے کہا۔ ملک بھر 12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا۔ کہ پورے ملک میں اس حوالے سے تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 12 ربیع الاول کی تقریب ہو گی ۔ اور دوسری جانب وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ کو بھی خصوصی طریقے سے سجا دیا گیا ۔ دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ اور ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ 19 اکتوبر کو بروز منگل 12 ربیع الاول کی تقریبات کا اعلان ہو گا ۔ اور دوسری طرف گھر گھر اور نجی و سرکاری عمارتوں کو بھی سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔
12 ربیع الاول بروز منگل 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button