پاکستانکاروبار

ایئر بلیو اپنا پہلا A321neo طیارہ موصول کرتے ہوئے

A320neo فیملی ایئرلائنز کو اپنے پیش کردہ A321neoطیارے میں فراہم کی گئی کُشادہ فلور اسپیس کو ترتیب دینے کیلئے مزید اختیارات پیش کرتی ہے؛ مزید لچک فراہم کرتے ہوئے دستیاب نشستوں کی کل تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ فیملی کے مشترکات اور نئے انجن آپشنز کیساتھ یہ نئے کیبن اختیارات ایئر بلیو کو اپنے آپریشنز، راستے اور مارکیٹ شیئر مزید بڑھانے میںمعاون ہوں گے۔

ہیمبرگ – جرمنی، 14 اکتوبر 2021ء –اسلام آباد میں قائم پرائیویٹ ایئرلائن ایئر بلئو لمیٹڈنے اپنے پہلےA321neo طیارے کی ڈیلیوری موصول کر لی ۔ یہ ڈیلیوری پاکستانی ہوابازی کے سفر میں ایک اہم مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ ایئر بلیو ملک میں ایئربس نیو neo طیارہ آپریٹ کرنے والی  پہلی فضائی کمپنی ہو گی۔ مذکورہ ایئر لائن حالیہ طور پر سات A3210ceosپر مشتمل مکمل ایئربس کے بیڑے کو آپریٹ کرتی ہے۔ 

ایئر بلیو کا A321neo جی ای کیپیٹل ایوی ایشن سروسز (GECAS) سے لیز شدہ ہے اور سی ایف ایم انٹرنیشنل کے LEAP-1A انجنوں کیساتھ لیس ہے۔ ایئر بلیو فی الحال اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، پشاور اور ملتان کیلئے ڈومیسٹک اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ممالک کیلئے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ A321neo طیارہ ایئرلائن کو اپنا نیٹ ورک مزید وسیع تر بنانے کے قابل کرے گا۔

ایندھن کے انتہائی مؤثر استعمال والا A321neo طیارہ ایئر بلیو کے آپریٹنگ اخراجات کم کرنے میں معاون ہو گا اور جدید ترین انجن، ایروڈینامِک ترقیات اور کیبن کی اختراعات متعارف کرواتے ہوئے غیر معمولی تکنیکی، اقتصادی اور ماحولیاتی کارکردگی پیش کرے گا۔

ایئر بس A321neo ایک مکمل اکانومی کلاس کیبن میں 235 نشستوں کی کنفِگریشن کیساتھ آتا ہے۔ جہاز میں سوار مسافر ایک گلیارے والے طیاروں میں سب سے وسیع کیبن اسٹینڈ الون آف سیٹ پاور سپلائی سسٹم اور وائرلیس کنٹینٹ ڈسٹریبیوشن (WCD) سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ 

A320neo فیملی ایئرلائنز کو اپنے پیش کردہ A321neoطیارے میں فراہم کی گئی کُشادہ فلور اسپیس کو ترتیب دینے کیلئے مزید اختیارات پیش کرتی ہے؛ مزید لچک فراہم کرتے ہوئے دستیاب نشستوں کی کل تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ فیملی کے مشترکات اور نئے انجن آپشنز کیساتھ یہ نئے کیبن اختیارات ایئر بلیو کو اپنے آپریشنز، راستے اور مارکیٹ شیئر مزید بڑھانے میںمعاون ہوں گے۔

اردو گلوبلی

اردو گلوبلی پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ ہے جہاں آپ کو ہر خبر تک بروقت رسائی ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button