سیاست

ڈی جی آئی ایس آئی کے منتخب کرنے کے عمل پر کھیل کھیلنے والے مکمل ناکام ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے مقرر کرنے کے لیے تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے وزیراعظم عمران خان انٹرویو کریں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے ۔ سول اور ملٹری تعلقات جتنے اچھے آج ھے ۔ پہلے کبھی نہیں تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقریری عمل کے لئے کھیل کھیلنے والے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ اور عہدوں پر تعیناتی کے لیے ملاقات کو اشیو بنانا نامناسب ہے۔ عمران خان وزیراعظم پاکستان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے منتخب لیے انٹرویو کریں گے۔
انہوں نے مزید یہ بھی بتایا ۔کہ افغانستان کو اس وقت اکیلا چھوڑنا پاکستان کا موقف نہیں ہے ۔اور افغانستان کے لیے ویزے کی سہولت کو آسان کر دیا گیا ہے۔ اور پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت کو بھی بڑھاےگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے۔ کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ اور عمران خان کی آرمی چیف سے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ ماضی میں سول اور ملٹری تعلقات کبھی بھی اتنے اچھے نہیں تھے ۔جتنے آج ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے۔ کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری کے لیے تمام متعلقہ اقدامات جاری ہیں ۔اور منظوری کے لئے تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری کا عمل جلد مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایک خاص طبقہ اس مسئلے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا۔ وہ ناکام ہوچکا ہے ۔اور اب وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے انٹرویو کریں گے۔ ان عہدوں پر بھرتی سے پہلے ملاقات ایک عام روایت ہے۔ ایسے عمل کو متنازعہ بنانا ۔انتہائی غیر مناسب ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس ہوا ۔ جس میں عمران خان نے پارٹی کو اعتماد میں لیا ۔ان کا کہنا تھا۔ کہ حکومت اور فوج میں کسی بھی طرح کی غلط فہمی نہیں ہے ۔اور عسکری قیادت سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button