سائنس و ٹیکنالوجی

ہماری کہکشاوں کے راز

ہماری کہکشاوں کے راز

ایک صدی پہلے ہماری اپنی کہکشاں ملکی وے کو کل کائنات مانا جاتا تھا۔ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ستارے کیوں چمکتے ہیں،

صرف ایک ستارا جسکے بارے میں ہمیں پتا تھا کہ اس کے گرد planets موجود ہیں اور ان میں سے زمین نام کے ایک سیارے پر انسان رہتے ہیں وہ ستارا ہمارا سورج ☀️ تھا لیکن آج انسانی ہاتھوں بنائے گئے سپیس کرافٹس مختلف سیاروں تک رسائی حاصل کرچکے ہیں اور ان کی مختلف تصویریں ہمیں بھیج چکے ہیں، یہ سپیس کرافٹس نظام شمسی سے باہر نکل چکے ہیں اور ان کی وجہ سے آج ہم اس قابل ہوئے ہیں کہ ہمیں اپنے نظام شمسی کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ آج ہم نے سولر سسٹم سے باہر ستاروں کے گرد ہزاروں سیاروں کو بھی دریافت کیا ہے جن میں زمین جیسے سیارے بھی شامل ہیں۔ جس کہکشاں ملکی وے کو آج سے 100 سال پہلے ہم کل کائنات مانتے تھے وہ کہکشاں آج کئی ارب کھرب کہکشاوں میں سے ایک ہے۔ انسانی تاریخ کے ان 100 سالوں میں فلکیات میں وہ انقلاب آیا ہے جس نے انسانیت کیلئے حیرت کے دروازے کھول دیے ہیں اور آئے دن اس کائنات میں نئی نئی دریافتوں سے اس زمین کا مقام ہمارے لئے چھوٹا ہوتا جارہا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button