بین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر نامعلوم مسلح افراد کے کیے جانے والے حملے میں بھارتی فوج کے مزید دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد کا وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ جس میں بھارتی فوج کے دو مزید اہلکار ہلاک

جموں کشمیر ضلع پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے مزید دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ جس کے ساتھ ہیں گزشتہ کچھ ہفتوں میں بھارتی فوج کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔ واقعے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بھاری نفری علاقے میں طلب کر لی گئی ہے ۔ اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف علاقے کے خارجی اور داخلی راستوں پر بھی بھارتی فوج کی بھاری نفری موجود ہے ۔اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے مسلح افراد نے بھارتی فوج کی ٹیم پر حملہ کر دیا تھا۔
جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اور دو روز قبل بھی دو اہلکار بھارتی فوج کے مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button