کھیل

سولہ دعویدار ٹی ٹونٹی میں اور ٹرافی ایک ٹی ٹوئنٹی کی عالمی جنگ چھڑنے کو تیار

ٹی ٹوئنٹی کی 20 ممالک کی جنگ لڑنے کو تیار ۔جبکہ ٹرافی ایک اور دعوےدار 16

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پانچ برس بعد اتوار کو عمان میں ہو رہا ہے ۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ۔ بھارت میں ہونا تھا ۔لیکن بھارت میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اب یہ میزبانی یو اے ای کا شہر عمان کر رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا انتظار دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو شدت سے ہے۔ جبکہ دوسری طرف کھلاڑیوں کی بھی دل کی دھڑکنیں تیز ہو رہی ہیں۔ اور چوکوں اور چھکوں کی مختصر فارمیٹ میں پہلے پیشن گوئی جاری ہوچکی ہے۔ سلو پچیز ہارڈ ہٹرز کی راہ میں بڑی مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔ جبکہ اسپنرز گیندباز اس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیےپر اعتماد ہیں۔
دوسری طرف فاسٹ بولرز کو فائدہ اٹھانے کے لیے حریف سائیڈ پر اپنا رعب جمانے کے لیے بڑی محنت سے گیند بازی کرنا ہوگی ۔ شروعات میں عمان کا مقابلہ پاپوانیوگز سے ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں ۔ تو دوسری طرف سے ان دونوں ٹیموں کھلاڑیوں کی آنکھیں فتح کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔ جبکہ عمان کو ہوم ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے۔ ٹیم پہلے ہی اپنے ملک میں عالمی سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے کافی خوش ہے۔
دوسری طرف پاپوانیگی نے بھی اپنی مہارت کو آزمانے اور کامیابی سے بروےکار لانے میں پرعزم ہے۔ اتوار کے روز بنگلہ دیش کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ بنگال ٹائیگرز کٹ آف ڈیٹ 8 میں جگہ نہ بنا پانے کی وجہ سے براہ راست سوپر راؤنڈ میں رسائی نہیں پا سکے تھے.۔ ان کو اب شروعات کے راؤنڈ میں ابتدائی ٹیموں پر فتح حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنا ہوگی۔ تاکہ اگلے راؤنڈ کھیلنے کا خواب پورا ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button