پاکستان

کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،عمران خان اپنی پانچ سالہ حکومت کی مدت پوری کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ عمران خان پانچ سال دورے حکموت کےپورے کریں گے۔ عمران خان کہیں نہیں جا رہے ۔وہ اپنی مدت پوری کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے۔ کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک کے اندر مہنگائی ہے ۔ مگر ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ افغانستان میں موجودہ حالات کی وجہ سے پاکستان کے اندر ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ ان کا مزید کہنا ہے۔
کہ جوڈوں کراٹے کر کے اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی قبر کھودی گئی۔ اس لیے اپوزیشن جماعت والے پچھلے دسمبر سے بول رہے ہیں ۔ کہ عمران خان گئے ۔ کوئی بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ اور اپنی دور حکومت کے پانچ سال پورے کریں گے ۔ عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا ۔ کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا۔ مریم نواز کی کم عقلی ہے۔ فوج کو دھوبی گھاٹ چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے۔ نواز شریف مکمل پلان کرکے لندن بھاگ گئے ہیں۔
اس لئے نواز شریف کو خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو بویا ہے وہ کاٹیں گے۔ نوازشریف مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں ۔ اور ایک راگ دہرا رہے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button