بین الاقوامی

یمن پر فضائی حملے کے نتیجے میں 160 حوثی باغیوں کی ہلاکت کا عرب اتحاد کی جانب سےدعوی۔

حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے۔ کہ القاعدہ اور دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کا سامنا ہے

شہر مارب میں فضائی حملے کیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایک سو ساٹھ حوثی باغیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

یمن کے ضلع البعدیہ اور شہر مارب کے مضافاتی دیہات میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ جبکہ ان حملوں میں 165 باغی ہلاک اور 41 گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں ۔ جبکہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں کو خوفزدہ کرنے اور البعدیہ میں طبی امداد فراہم کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی تھی ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے البعدیہ اور شمالی شہر مارب پر 32 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
ان حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ باغی اور گیارہ فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔ جبکہ باغیوں کی جانب سے ابھی تک کوئی جانی مالی نقصان کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ جبکہ مارب میں فضائی حملے سے اب تک 700 سے زائد باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسا کہنا ہے عرب اتحاد کا۔ باغیوں نے رواں سال فروری میں مارب صوبے کی جانب بڑے پیمانے پر پیش قدمی کی تھی ۔جب کہ اقوام متحدہ کے مطابق اس علاقے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکےہیں۔ باغیوں کی جانب سے پیش قدمی جاری ہے۔ اس کام میں انہیں مقامی لوگوں کی مدد حاصل ہے۔ اگر یہ مقامی لوگ ان کی مدد نہ کریں۔ تو یہ ایک میٹر بھی پیش قدمی نہ کر سکیں ۔ حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے۔ کہ القاعدہ اور دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کا سامنا ہے۔ تاہم عرب اتحاد کی جانب سے حوثیوں کے الزام کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button