بریکنگ نیوزپاکستان

پاکستان میں عید میلادالنبیﷺ آج عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام ملک میں چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ملک بھر میں محمدﷺکی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا

محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی الزمان۔ کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں کا آغاز درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں سے ہوگا۔ جس میں ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے بھی دعائیں کی جائیں گی۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور کراچی لاہور پشاوراور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔ جبکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
جن کے اندر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اپنے انداز میں محبت کا اظہار کریں گے۔ اور ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں سے جید علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔ جس میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ دوسری طرف عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جبکہ جلوسوں اور ریلیوں کے سکیورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہو گئے۔ کراچی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھروں گلی کوچوں اور محلوں کو الگ قسم کے چراگاہوں سے سجا لیا۔ وزیراعظم ہاؤس۔ پارلیمنٹ ہاؤس ۔ ایوان صدر اور تمام سرکاری عمارتوں کو خصوصی طریقے سے سجایا گیا ہے۔ اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے ماڈل بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں۔ جو عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام ملک میں چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button