بین الاقوامی

طالبان کا لڑکیوں کے سکینڈری اسکول کھولنے کا بڑا اعلان

اسکول کھولنے کے حوالے سے ایک فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے۔

لڑکیوں کے سکینڈری اسکول بھی جلدی کھولے جائیں گے ترجمان طالبان

طالبان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے۔ کہ بہت جلد افغانستان میں لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت دیے گے۔ترجمان سید خوستی نے مزید کہا۔ کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز کھولنے کی تاریخ کا مکمل اعلان وزارت تعلیم جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ میری معلومات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے اسکول بلکہ یونیورسٹی بھی کھولیں جائیں گی ۔ اور ملک میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہوگی ۔ اس سے پہلے طالبان نے کہا تھا ۔ کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ایک فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے۔
لیکن وزارت داخلہ سعید خوستی نے یہ نہیں بتایا۔ کہ کن شرائط اور اصولوں پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت ہوگی ۔یہ بات بھی واضح رہے۔ کہ دو روز قبل یونیسیف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل عمر عبدی نے بتایا تھا ۔کہ دورہ کابل کے دوران طالبان نے ان کو جلد لڑکیوں کے سکینڈری اسکول کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button