بین الاقوامیکھیل

پاکستان نے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

اور پاکستان اپنا پہلا میچ اسی دن بھارت کے خلاف کھیلے گا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلے

وارم اپ میچ میں شاہینوں نے کالی آندھی کو چت کر دیا ۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے 131 رنز کے ہدف کو پاکستانی بلے بازوں نے صرف تین وکٹوں کے نقصان میں 16ویں اوور میں باآسانی حاصل کر لیا۔ میچ کی سب سے خاص بات فخرزمان کی عمدہ بلے بازی تھی۔ 24 گیندوں پر 46 سکور بناکر شاندار اننگز کھیلی۔ اور پاکستان کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی پہلے ہی وارم اپ میچ میں 50 رنز بنا کرٹورنامنٹ کا جارحانہ آغاز کر دیا۔ اور شعیب ملک 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنر بلے باز کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر پائے۔ جبکہ کرس گیل بھی صرف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کی شاندار گیند بازی کی وجہ سے 63 سکور پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ اور بعد میں آنے والے کھلاڑیوں کے درمیان ہٹ میر اور کیرف پولارڈ کے درمیان شراکت قائم ہوئی۔
جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 131 رنز ہی بنا سکی ۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کی ۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں گروپ میچز کا آغاز 14 اکتوبر کو ہوگا۔ اور پاکستان اپنا پہلا میچ اسی دن بھارت کے خلاف کھیلے گا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button